22 جنوری، 2026، 1:38 PM

فلسطین میں اب بھی امریکی سرپرستی میں اسرائیلی نسل کشی جاری ہے، فلسطینی مقاومت

فلسطین میں اب بھی امریکی سرپرستی میں اسرائیلی نسل کشی جاری ہے، فلسطینی مقاومت

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے امریکی سرپرستی اور حمایت سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صہیونی قاتلوں کو جنگ کے دائرۂ کار میں توسیع اور نسل کشی کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اضافہ، امریکی مجرم حکومت کی سیاسی سرپرستی اور وسیع فوجی امداد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ ترین خلاف ورزی کی واضح مثال مصر کی کمیٹی میں کام کرنے والے صحافیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی خاموشی اور بین الاقوامی بے حسی نے صہیونی مجرموں کو فلسطینی عوام کے خلاف مزید قتل عام اور نسل کشی کے ارتکاب پر دلیر بنا دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ضامن اور ثالث ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور صہیونی رژیم کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکیں۔

News ID 1937826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha